شدت پسندی ،دہشتگردی اور عدم برداشت کے کیخلاف مساجد و مدارس اور عوامی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ

IQNA

شدت پسندی ،دہشتگردی اور عدم برداشت کے کیخلاف مساجد و مدارس اور عوامی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ

7:52 - March 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500399
بین الاقوامی گروپ: مسلم نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کے لیےدس مارچ سے پندرہ مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں علما کونسل سیمنیار، کانفرنسز اور تقاریب منعقد کرے گی

ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے اور عالم اسلام کے صورتحال سے آگاہی کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں ’’اتحاد امت کانفرنسز‘‘ منعقد ہوں گی۔


 مشترکہ اعلامیہ میں 10 مارچ سے 15 مئی تک شدت پسندی ،دہشتگردی اور عدم برداشت کے رویوں کیخلاف مساجد و مدارس اور عوامی سطح پر مہم چلانے اورامت مسلمہ کے نوجوانوں کو واضح سمت دینے کیلئےعلماء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


 قرارداد وں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ تیس سال سے جاری داخلہ اور خارجہ پالیسی پر ازسرنو غور کیا جائے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علما ، خطباء اور ائمہ مساجد سے شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف میدان میں نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کانفرنس میں اسلامی ممالک کے علما کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

نظرات بینندگان
captcha