ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوز ویب سایٹ «baqee.org» کے مطابق مقدس مقامات کے خلاف سازشوں اور تخریب کی مذمت کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
امریکن مسلم بقیع الاینس مسلمانوں میں مقدس مقامات کے حوالے سے شعور پیدا کرنے پر کام کررہا ہے اور سعودی وہابی حکام کی جانب سے مقدس مقامات کے انہدام کو روشن کرنا اس کے مقاصد میں شامل ہے۔
اس مظاہرے میں بلا تفریق مذہب و قوم تمام لوگ شرکت اور آل سعود کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے
اس سے پہلے بھی امریکہ میں سعودی سفارت خانوں کے باہر ایسے مظاہرے منعقد کیے جاچکے ہیں۔