آسٹریلیا؛ مسلم رہایشی کمپلیکس بنانے کی مخالفت

IQNA

آسٹریلیا؛ مسلم رہایشی کمپلیکس بنانے کی مخالفت

13:01 - July 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503317
بین الاقوامی گروپ: عوامی اعتراضات کے بعد اسلامی کالج آسڑیلیا کے احاظے میں مسلم رہائشی کمپلیکس کی سٹی کونسل نے مخالفت کردی

آسٹریلیا؛ مسلم رہایشی کمپلیکس بنانے کی مخالفت


ایکنا نیوز- « ڈیلی میل» کے مطابق برسبین کے علاقے ڈوراک کی اسلامی کالج کے احاطے میں مسجد، مرکز صحت اور مسلم رہایشی کمپلیکس بنانے کا پروگرام بنایا گیا تھا تاہم عوامی اعتراضات کے بعد متعلقہ حکام نے کمپلیکس بنانے کی مخالفت کردی۔


سٹی کونسل انتظامیہ نے بھاری تعداد میں مخالف ووٹ کے بعد رہایشی کمپلیکس بنانے کی مخالفت کی تاہم مرکز صحت، چایلڈ کیر سنٹر اور مسجد بنانے کی اجازت دے دی گیی ہے۔


سٹی کونسل کے سربراہ «جولیان سیموندز» کا کہنا تھا: تعلیمی کلاسز بنانے کی بھی مخالفت کی جارہی تھی تاہم ہم نے اس کو رد کرتے ہویے صرف رہایشی کمپلیکس کی مخالفت کی۔

انکا کہنا تھا: سٹی کونسل قوانین کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے کہ تمام درخواستوں پر بغیر تمیز رنگ و نسل کے فیصلہ صادر کریں۔

3622093

نظرات بینندگان
captcha