پاکستان کے دل لاہور پر تکفیریوں کا وار

IQNA

پاکستان کے دل لاہور پر تکفیریوں کا وار

21:15 - July 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503320
بین الاقوامی گروپ: لاہور خودکش حملے میں چھبیس شہید اور چوّن زخمی / طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
پاکستان کے دل  لاہور پر تکفیریوں کا وار

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 25 شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دھماکے کی وجہ سے وہاں موجود موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔

سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

بعض زرایع کے مطابق تکفیری تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی اور انکا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور فدا حسین سواتی تقبلہ اللہ نے موٹرسائیکل بم کا استعمال کیا
نظرات بینندگان
captcha