استنبول میں شیعہ علما کی نشست: ائمہ معصومین(ع)؛ ایک نور ایک ہدف

IQNA

استنبول میں شیعہ علما کی نشست: ائمہ معصومین(ع)؛ ایک نور ایک ہدف

15:19 - July 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503321
بین الاقوامی گروپ: «امام صادق(ع) اوراحیاء اسلام» کی نشست ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے استنبول کی «زینبیه» مسجد میں منعقد ہوئی

استنبول میں شیعہ علما کی نشست: ائمہ معصومین(ع)؛ ایک نور ایک ہدف


ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیدڑ عبدالرضا راشد نے کہا کہ مسجد«زینبیه» کی نشست میں شیعہ علما کے علاوہ اہم مذہبی اداروں سے دانشور شریک تھے

انکا کہنا تھا کہ نشست میں تکفیری سوچ اور افکار سے مقابلے اور بہ انداز امام صادق(ع) ان مسایل پر کنٹرول کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیے گیے۔

راشد کے مطابق ایرانی ثقافتی کونسل کے رکن اعلی حجت‌الاسلام والمسلمین اختری اور ترکی میں شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری حجت‌الاسلام والسلمین شیخ حسن قره بلوت نے اس نشست سے خصوصی خطاب کیا جبکہ دیگر علما نے بھی تقاریر کیں۔


تقریب سے خطاب میں حجت‌الاسلام والمسلمین اختری نے کہا کہ تمام ایمہ معصومین نور واحد تھے اور ایک ہی ہدف کے لیے کام کرتے تھے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین اختری نے کہا:اگرامام حسن(ع) امام حسین(ع) کی جگہ ہوتے تو وہی کرتے جو امام حسین نے انجام دیا اور اگر امام سجاد(ع) کو موقع ملتا تو وہ بھی امام صادق اور امام باقر(علیهما السلام) کی طرح علمی خدمات انجام دیتے۔

ادارہ ثقافت کی ثقافتی کونسل کے رکن نے امام سجاد کی صحیفہ سجادیہ کو عظیم علمی میراث اور منبع قرار دیا اور امام باقر و امام جعفر صادق کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

حجت‌الاسلام والمسلمین اختری نے کہا : امام جعفر صادق(ع) کی روش اور سیرت پر چلکر شدت پسندانہ افکار کو مقابلہ کیا جاسکتا ہے

شیخ حسن قره بلوت نے بھی تکفیری افکار کے خاتمے کے لیے امام صادق کی سیرت کو نمونہ قرار دیا ۔

3622682

نظرات بینندگان
captcha