فرانس؛ مسجد کی بیحرمتی کی مذمت

IQNA

فرانس؛ مسجد کی بیحرمتی کی مذمت

17:50 - July 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503324
بین الاقوامی گروپ: مصر سے وابستہ دارالافتاء نے مشرقی فرانس میں مسجد کی بیحرمتی کی شدید مذمت کی

فرانس؛ مسجد کی بیحرمتی کی مذمت


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق اسلام فوبیا کے حوالے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق صبح کی نماز کے لیے جب لوگ مسجد پہنچے تو مسجد کے مین دروازے پر سور کو کٹا ہوا لٹک رہا تھا

مذکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی مختلف مساجد میں دھمکی اور توہین کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔

دارالافتاء سے وابستہ تنظیم کے مطابق واقعات میں ملوث مجرموں کی عدم گرفتاری اور عدم توجہ کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور ضرورت ہے کہ ان مسایل پر سنجیدگی سے کارروائی کی جایے۔


مرکز کے مطابق توہین اور تعصب سے اجتماعی مسایل پیدا ہوں گے اور یہی وہ چیز ہے جسکے لیے شدت پسند تنظیمیں کام کررہی ہیں جس سے جوانوں کو جذب کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

تنظیم نے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مساجد کی توہین کا بھرپور نوٹس لیا جایے اور دیگر ممالک سے ان مسایل کے خلاف کام کے لیے تجاویر طلب کرنے کی ضرورت ہے۔

3622484

نظرات بینندگان
captcha