ترکی ؛ معروف قاری کا انتقال

IQNA

ترکی ؛ معروف قاری کا انتقال

10:38 - July 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503325
بین الاقوامی گروپ: استنبول کی جامع مسجد «الفاتح» کے خطیب اور معروف قاری شیخ عبدالله خطیب اوغلواسّی سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگیے

ترکی ؛ معروف قاری کا انتقال


ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق استنبول کی جامع مسجد «الفاتح» کے خطیب اور معروف قاری شیخ عبدالله خطیب اوغلواسّی سال کی عمر میں دار فانی کو وداع کرگیے ہیں۔

اخبار کے مطابق قاری شیخ عبداللہ کی قرآنی اور اسلامی خدمات ناقابل فراموش ہیں

انکی نماز جنازہ اور فاتحہ خوانی استنبول کی جامع مسجد میں ادا کی گیی جسمیں دانشوروں، اہل قرآن،طلبا ، غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے۔


عالمی مسلم علما کونسل نے عبدالله خطیب اوغلو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا اور کہا ہے کہ آپکی کاوشیں قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ آپکی وفات سے عالم اسلام اپنے ایک قابل فرزند سے محروم ہوگیا ہے ۔ علما نے دعا کی کہ خدا آپکی درجات میں بلندی اور آپکے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

فاتحہ خوانی میں کونسل کے سیکریٹری محیی‌الدین علی القره داغی بھی شریک تھے۔

3623039

نظرات بینندگان
captcha