دنیا کے اہم برانڈوں کا اسلامی ڈریسز بنانے کے شعبے میں مقابلہ

IQNA

دنیا کے اہم برانڈوں کا اسلامی ڈریسز بنانے کے شعبے میں مقابلہ

10:54 - July 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503327
بین الاقوامی گروپ: اہم نمایشگاہوں میں عمدہ اسلامی لباسوں کی نمایش کے بعد دنیا کے اہم تبلیغاتی میڈیا اور کمپنیوں کے درمیان مختلف برانڈوں کے ساتھ اسلامی ڈریسز بنانے میں مقابلہ شروع ہوچکا ہے

دنیا کے اہم برانڈوں کا اسلامی لباس ڈریسز بنانے میں مقابلہ


ایکنا نیوز- رویٹرز کے مطابق «اوگیلوی نور» (Ogilvy Noor) کمپنی کے ڈپٹی چیف «شلینا جان‌محمد» جو اسلامی ڈریسز بنانے میں معروف ادارہ جانا جاتا ہے انکا کہنا ہے :مسلم جوان اس بازار میں اپنے فن سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

انکا کہنا ہے کہ اسلامی حجاب کے ساتھ لباس بنانے میں اہم کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں۔

گذشتہ ہفتے کو ایپل کمپنی کی ۱۲ ایموجیز میں حجاب والی ایموجی کا اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کمپنیاں اس حوالے سے دلچسپی لے رہی ہیں۔


معروف امریکن برانڈ «ایگل» سے لیکر نایکی ساری کمپنیاں اس وقت اسلامی ڈریسز کی طرف خاص توجہ دے رہی ہیں۔


اہم ڈریسز شاپس «گپ» اور «ایچ انڈ ام» میں بھی اسلامی طرز کے ڈریسز نمایاں ہیں۔

سال ۲۰۱۵ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق مسلمان خواتین نے اسلامی ڈریسز کے میدان میں ۴۴ ارب ڈالر کی خریداری کی ہیں اورمعروف ڈیزانیر «دلچه انڈ گابانا»، «بربری» (Burberry) اور جاپان کے یونیکلو میں اس میدان میں سرگرم ہوچکے ہیں۔

جان‌محمد کے مطابق مسلمان خواتین اور سوشل میڈیا شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

3623032

نظرات بینندگان
captcha