کینیڈا؛ قومی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں کو شرکت کی دعوت

IQNA

کینیڈا؛ قومی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں کو شرکت کی دعوت

10:58 - July 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503328
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے قومی یوم دعا چھ اگست کی تقریب میں مسلمانوں سمیت تمام دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

کینیڈا؛ قومی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں کو شرکت کی دعوت


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «iqra.ca» کے مطابق کینیڈا کی مقامی انجمن نے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ ایک پرامن معاشرے اور دوستانہ ماحول کے قیام کے لیے دعا کی اجتماعی تقریب میں شرکت کریں

انجمن نے دعوت میں کہا ہے : ہم اپنے خالق کی ہدایت کے محتاج ہیں اور ہم میزبان کے طور پر سب کو اس دعا کی محفل میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔


قومی یوم دعا ایسا دن سمجھا جاتا ہے جسمیں تمام مذاہب کے پیروکار کلسیاوں، مساجد اور معبدخانوں میں ملکر دعا کرتے ہیں۔


انجمن کے رکن دیو کورچینی کا کہنا ہے کہ اجتماعی طور پر معاشرے میں تعصب اور نفرت کی فضا حاکم ہوتی جارہی ہے اور صرف روح اور روحانی طریقے سے ان مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں کینیڈا میں اسلاموفوبیا میں کافی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

مساجد پر حملوں سے لیکر عوامی مقامات میں انکی توہین اور حملے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں ۔

3622933

نظرات بینندگان
captcha