اردن؛ «معان» میں دو قرآنی مرکز سیل

IQNA

اردن؛ «معان» میں دو قرآنی مرکز سیل

16:25 - September 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503523
بین الاقوامی گروپ: اردن کے شہر معان میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دو حفظ قرآن کے مراکز کو رجسٹریشن نہ کرانے پر سیل کردیا

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ khaberni.com؛ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے : معان میں دو قرآنی مرکزپر چھاپے کے دوران انکے تمام وسایل اور کتب کو ضبط کرکے مراکز کو سیل کردیا گیا

قرآنی مرکز کے انچارج کا کہنا ہے: مرکز میں ڈھائی سو طلبا حفظ قرآن میں مصروف تھے مگر سیکورٹی فورسز نے ان مراکز کو زبردستی سیل کردیا ہے ، کہا جاتا ہے کہ قرآنی مراکز سیل کرنے کے علاوہ متعدد مکانات پربھی چھاپے مارے گیے۔


اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان مراکز کو کس بنیاد پر سیل کیا گیا ہے۔

قرآنی مراکز میں سے ایک «عثمان بن عفان» کا مرکز شام ہے جسکو مقامی عدالت نے قانونی حیثیت نہ ہونے پر بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

مقامی عدالت کے مطابق اس مرکز میں نصاب سے ہٹ کر غیر نصابی تدریس اور مشکوک تعلیمات دی جارہی تھیں۔

3640155

نظرات بینندگان
captcha