عراقی تجزیہ نگار: روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کا کردار واضح ہے

IQNA

عراقی تجزیہ نگار: روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کا کردار واضح ہے

9:31 - September 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503552
بین الاقوامی گروپ: ابواحسان خاقانی کے مطابق صھیونی رژیم کا برمی فوج سے تعاون واضح ہے اور اسرائیل سے خریدے گیے ہتھیاروں سے مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے

ایکن انیوز- آخری مہینے میں ظلم و ستم کے نیے سلسلے کے حوالے سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے مہاجرین کی تعداد چار لاکھ سے کراس کرگیی ہے

اس موضوع پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں عراقی تجزیہ نگار«ابواحسان خاقانی» نے کہا : صھیونی رژیم برما سے قریبی تعلقات کی وجہ سے انہیں بڑی مقدار میں اسلحہ فروخت کرتا ہے

انکا کہنا تھا :اسرائیل کے لیے یہ کویی نیا واقعہ نہیں کہ وہ مسلمانوں کے قتل میں تعاون کررہا ہے اس سے پہلے شام میں وہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے ہزاروں لوگوں کے قتل میں کردار ادا کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : اسرائیل فوجی اور اطلاعاتی معاونت سے بحرین ،سعودی عرب اور یمن میں قتل عام کے حوالے سے ملوث ہے اور یہ اس رژیم کی پالیسی کا حصہ ہے۔


عراقی تجزیہ نگار کے مطابق روہنگیا میں واضح طور پر مسلمانوں کی نسل کشی کی کوشش ہورہی ہے اور یہ عالمی برادری کے ساتھ بین الاقوامی اداروں کا فرض ہے کہ وہ ان مظالم کو روکنے میں کردار ادا کریں مگر وہ بے حسی سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔

ابواحسان خاقانی نے اقوام متحدہ کو زمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ وہ میانمار میں ظلم و ستم پر کرداد ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سیاسی نمایندے نے مزید کہا کہ امریکہ ایک بڑی طاقت ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے اور عالمی سطح پر مظاہروں کے باوجود میانمار پر اب تک واضح انداز میں دباو نہیں ڈالا جاسکا ہے۔

خاقانی نے کہا کہ میانمار کی حکومت مسلمانوں کی ابھرتی ہوئی طاقت سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے زبردستی انکو بیدخل کرکے وہاں پر بارودی سرنگ بچھا رہی ہے تاکہ یہ اپنے علاقوں میں واپس نہ جاسکے۔

عراقی تجزیہ نگار نے رہبر معظم کی تاکید کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے میانمار کی مدد کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے اور اس سے پہلے بھی ایران، یمن ، بحرین اور شام میں مظلوموں کی مدد کرکے اسلامی ہمدردی کا ثبوت پیش کرچکا ہے۔

3641388

نظرات بینندگان
captcha