ڈاکٹر کی غفلت نے حافظہ قرآن کی جان لے لی + تصاویر

IQNA

ڈاکٹر کی غفلت نے حافظہ قرآن کی جان لے لی + تصاویر

7:05 - November 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503830
بین الاقوامی گروپ: مصر کی کم سن حافظہ قرآن «مروه محمود عبدالهادی عبید» مستقبل میں قرآنی مرکز بنانا چاہتی تھی

ڈاکٹر کی غفلت نے حافظہ قرآن کی جان لے لی + تصاویر


ایکنا نیوز- مصری اخبار روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق گیارہ سالہ طالبہ اور حافظہ قرآن مروه محمود عبدالهادی عبید، مصر کے «الضهریه» اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

مروہ اسکول کی ہونہار ترین طالبات میں سے ایک تھی مگر ڈاکٹر وں کے ناکام آپریشن اور غفلت نے اس حافظہ قرآن کی جان لے لی۔

حافظہ قران جو گلے کے آپریشن کے لیے مصری صوبہ«دقهلیه» کے شہر «شربین» ہسپتال میں زیرعلاج تھی ڈاکٹروں کی غلفت سے زندگی کی بازی ہار گیی۔

مروہ کے والد محمود عبدالهادی عبید کا کہنا ہے: میں نے بیٹی کے گلے کے آپریشن کے لیے پرایویٹ ہسپتال کا انتخاب کیا جب انکو آپریشن تھیٹر میں لے گیا تو کافی دیر تک باہر نہ نکالنے سے میں پریشان ہوا اور آخر میرے اصرار پر بتایا کہ مروہ انتقال کرگیی ہے

انکا کہنا تھا : میں نے سرجن کا پوچھا تو کہا وہ آپریشن تھیٹر سے جاچکا ہے مجھے نہیں معلوم کہ وہ اسقدر عجلت میں فرار کیوں ہوا۔

محمود عبدالهادی عبید نے کہا کہ جب میں آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا تو سارے دیگر اسٹاف بھی بھاگ گیے تھے ۔

انکا کہنا تھا کہ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈاکٹروں کی غفلت اس سے پہلے بھی کیی مریضوں کی جان لیے چکی ہے

مصری حافظہ قرآن کے والد نے ڈاکٹروں کی شکایت کے لیے رپورٹ تیار کرلی ہے اور اس وقت قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔/





3664798

نظرات بینندگان
captcha