کریم اور اوبرکا سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز بھرتی کرنے کا آغاز

IQNA

کریم اور اوبرکا سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز بھرتی کرنے کا آغاز

16:01 - January 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504062
بین الاقوامی گروپ:آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی عالمی کمپنیوں ’کریم‘ اور ’اوبر‘ نے سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا آغاز کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق دونوں کمپنیوں نے خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کے پروگرام کا آغاز سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کےفیصلے کے بعد کیا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔

حکومتی منصوبے کے تحت جون 2018 تک خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیے جائیں گے، جس کے بعد وہ گاڑیاں چلا سکیں گی۔

’کریم‘ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ’ریاض، جدہ اور الخوبر‘ میں خواتین ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے 90 منٹ کے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا، جس دوران سیکڑوں خواتین کو سرٹیفائڈ کرلیا گیا۔

ان سیشنز کے دوران ان خواتین کی ڈرائیونگ کے لیے تصدیق کی گئی، جن خواتین کے پاس پہلے ہی ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔

ان خواتین نے بیرون ممالک میں رہائش کے دوران ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رکھے تھے۔

سعودی عرب میں ’کریم‘ کی چیف پرائیویسی آفیسر عبداللہ الیاس کے مطابق انہیں ہزاروں خواتین پہلے ہی ڈرائیونگ کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha