آج ملک میں تکفیری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ آپکی وجہ سے دنیا کے سامنے تکفیریت بے نقاب ہوئی ہے.شہداء کانفرنس سے ناصرعباس کا خطاب

IQNA

آج ملک میں تکفیری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ آپکی وجہ سے دنیا کے سامنے تکفیریت بے نقاب ہوئی ہے.شہداء کانفرنس سے ناصرعباس کا خطاب

16:09 - January 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504063
بین الاقوامی گروپ: ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سانحہ علمدارروڈ کے بعد پاکستان کے علاوہ یورپ میں بھی لاکھوں لوگوں نے احتجاج کیا اور یہ صرف آپکے شہداء کے خون کی پاکیزگی کے سبب تھا

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ علمدار روڈ کے شہداء کی پانچویں برسی کے سلسلے میں "یوم استقامت و یکجہتی مظلومین" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیاء کا دل ہے، اگر پاکستان غیر مستحکم ہوا تو پورا ایشیاء غیر محفوظ ہو جائے گا۔ اس وقت خطے میں پاکستان کو مرکزیت حاصل ہے۔ عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں پاکستان کا طاقتور بننا اُن کے لئے حیران کن ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسی میں چین کی ترقی کو اپنے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا ہے۔ قیام پاکستان میں کوئی مسلکی تقسیم نہیں تھی۔ لیکن آج ہمیں تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان سازشوں میں ہمارے نااہل حکمران شریک ہیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں پاکستان کو توڑنے کے لئے شیعہ سنی کو لڑانا چاہتی ہیں۔ اس وقت یورپ کو پاکستان سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ امریکہ شام اور عراق کو توڑنے کے بعد پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ کوئٹہ کے شہداء نے پوری دنیا کو استقامت کا درس دیا ہے۔ شہیدوں کا خون اثر رکھتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 772 مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔ پاکستان کے علاوہ یورپ میں لاکھوں لوگوں نے احتجاج کیا اور یہ صرف آپ کے شہداء کے خون کی پاکیزگی کے سبب تھا۔ آج ملک میں تکفیری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ آپ کی وجہ سے دنیا کے سامنے تکفیریت بے نقاب ہوئی ہے۔ آپ کی آواز میں طاقت ہے، آپ دنیا کے مظلومین کے لئے مثال ہیں۔ آپ وطن میں بیداری کے مرکز و محور ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha