مصر؛ مسجد امام حسین(ع) کی سیکورٹی سخت

IQNA

مصر؛ مسجد امام حسین(ع) کی سیکورٹی سخت

8:30 - January 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504068
بین الاقوامی گروپ: سر مبارک امام حسین(ع) کے داخلے کی مناسبت سے قاہرہ میں مسجد امام حسین کی سیکورٹی سخت کردی گیی ہے۔

مصر؛ مسجد امام حسین(ع) کی سیکورٹی سخت

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق  صوفی مسلک کے عقیدے کے مطابق قاہرہ میں  سر مبارک امام حسین(ع) کے داخل ہونے کی مناسبت سے قاہرہ کی  مسجد امام حسین(ع) میں مختلف تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

گذشتہ منگل سے شروع ہونے والی تقریبات کا سلسلہ اس منگل تک جاری رہے گا اور اس حوالے سے مصرکے مختلف ہشروں سے صوفی مکتب کے پیروکاروں کا مسجد امام حسین(ع) میں آمدورفت جاری ہے۔

 

 

مصر کے شیعہ اور صوفی مسلک کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ امام حسین(ع) کا سر مبارک مصر میں لایا گیا تھا اور اسی حوالے سے مسجد امام حسین جو مسجد رأس الحسین(ع) کا نام سے جانا جاتا ہے اس میں تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

 

سنی عالم دین سبط ابن جوزی(متوفی ۶۵۴ق) کا کہنا ہے: « حسین بن علی(ع) کے سرمبارک کو  فاطمیین خلفاء نے شام کے باب «فرادیس» سے شمالی فلسطین کے علاقے «عسقلان» منتقل کیا اور پھر وہاں سے  قاہرہ لایا گیا جہاں اب بہت بڑا مزار قایم کیا گیا ہے/.

3681247

نظرات بینندگان
captcha