بھارت میں اسرائیلی وزیر اعظم کی آمدپر فلسطین کے حق میں مظاہرے

IQNA

بھارت میں اسرائیلی وزیر اعظم کی آمدپر فلسطین کے حق میں مظاہرے

11:44 - January 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504082
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم سے اسرائیل واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا

بھارت میں اسرائیلی وزیر اعظم کی آمدپر فلسطین کے حق میں مظاہرے

 

ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی بھارت آمد پر نئی دہلی سمیت دیگرشہروں میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرے کئے گئے ۔

نئی دہلی میں مسلمانوں نے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا،مظاہرین نے اسرائیل مخالف بینرز بھی تھام رکھے تھے ۔

اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم سے اسرائیل واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں شریک افراد نے نتین یاہو کا پتلا بھی جلایا،کارگل میں بھی اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھارت کے 6 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں 130کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد میں عسکری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہے،یہ 15برس بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

نظرات بینندگان
captcha