برما حکام؛ روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے وسیع ترین کیمپ قایم

IQNA

برما حکام؛ روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے وسیع ترین کیمپ قایم

7:47 - January 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504084
بین الاقوامی گروپ: برما کے حکام کا کہنا ہے کہ تیس ہزار افراد گنجایش والے پناہ گزین کیمپ قایم کیا جارہا ہے۔

برما حکام؛روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے  وسیع ترین کیمپ قایم

 

ایکنا نیوز- روزنامه القدس العربی کے مطابق میانمار اور بنگلہ دیش حکام کے مذاکرات کے بعد اگلے ہفتے سے پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے۔

 

میانمار وزیربلدیات وین میات آی کا اس بارے میں کہنا تھا: پناہ گزین کیمپ «هلا بوخاونگ» میں تیس ہزار افراد کے لیے گنجایش کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں واپس آکر رجسٹریشن کرانے والوں کو بسایا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے روھنگیا پناہ گزین اگلے ہفتے سے آنا شروع ہوں گے جس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے تاکید کی تھی کہ روھنگیا پناہ گزینوں کوزبردستی واپسی کے لیے مجبور نہ کیا جائے اور واپسی کی صورت میں انکو انکے گھروں میں بسانے کا اہتمام کرنا ہوگا۔

 

انسانی حقوق تنظیم کے نمایندے ویل روبرٹسون نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے: معاہدے کے مطابق تمام پناہ گزینوں کو انکے مقامی علاقوں میں پرامن طریقے سے بسایا جانا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے برما میں حکومتی سرپرستی میں بودھسٹ شدت پسندوں کے مظالم کے بعد سے چھ لاکھ سے زاید روھنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار کرچکے ہیں جہاں وہ بدترین صورتحال اور مشکلات زندگی سے دوچار ہیں۔/

3682211

نظرات بینندگان
captcha