احترام رمضان بل کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے کی منظوری

IQNA

احترام رمضان بل کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے کی منظوری

11:58 - January 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504092
بین الاقوامی گروپ: وفاقی کابینہ نے احترام رمضان بل کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔

احترام رمضان بل کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے کی منظوری

 

ایکنا نیوز- ڈان نیوز- سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

 

کابینہ نے احترام رمضان ترمیمی بل 2017 کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے کے لیے کابینہ کمیٹی کی سفارش کی توثیق کر دی، جس کے تحت روزہ کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے  سینما اور تھیٹرز بند رکھے جائیں گے۔

 

کابینہ نے زرعی، تجارتی اور صنعتی قرضوں سے متعلق ترمیمی سفارش کی توثیق موخر کرتے ہوئے معاملے پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور دو ہفتے میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 

قرضہ جات سے متعلق کمیٹی کی سربراہی وزیر نجکاری دانیال عزیز کریں گے، جبکہ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha