لیبیا؛ تختی پر خطاطی اور حفظ قرآن کی روایت

IQNA

لیبیا؛ تختی پر خطاطی اور حفظ قرآن کی روایت

9:49 - March 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504331
بین الاقوامی گروپ: حفظ قرآن کے لیے لکڑی کے تختے پرآیات قرآن کی خطاطی کی روایت اب بھی لیبیا میں اہم ترین نسخہ اور طریقہ سمجھا جاتا ہے

لیبیا؛ تختی پر خطاطی اور حفظ قرآن کی روایت

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  akhbaralaan.net؛کے مطابق  حفظ قرآن کے مرکز «ابرار» میں اب بھی لکڑی پر آیات قرآن کی کندہ کاری اور خطاطی کے زریعے سے بچوں کو حفظ کرایا جاتا ہے ۔

ابرار قرآنی مرکز مصر کے شہر «مِصراته» غربی پٹی کے کنارے«خلیج سیدرا» میں واقع ہے۔

 

اس قرآنی مرکز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ دیگر طریقوں کے مقابلے میں مذکورہ روش سب سے بہترین ہے جس سے بچے آسانی سے حفظ کرسکتے ہیں۔

 

زیتون کی لکڑی یا تختے  پر قرآنی آیات کی کی خطاطی کرکے بچے بلند آواز میں ان آیات کی مکرر تلاوت کرتے ہیں

 

یونیورسٹی استاد اور مذکورہ مرکز کے رکن محمد ساسهو کا کہنا تھا: تختی پر لکھائی ہمارے اجداد کی روایت رہی ہے  اور حفظ قرآن میں اس طریقے کو موثر سمجھا جاتا ہے اور اس طریقے سے بیشمار حفاظ سامنے آچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لیبیا میں لکڑی کے تختے پر خطاطی یا لکھائی کی روایت کب سے قایم ہے مگر اس سلسلے کو نسل در نسل منتقل کرنے کی مہم اب تک جاری ہے۔/

3700344

نظرات بینندگان
captcha