مذہبی رواداری کانفرنس؛ مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی سمیت شیعہ سنی علما شریک

IQNA

مذہبی رواداری کانفرنس؛ مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی سمیت شیعہ سنی علما شریک

9:51 - March 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504354
بین الاقوامی گروپ:وزارت مذہبی امور کی طرف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب کی زیر صدارت میریٹ ھوٹل اسلام آباد میں عظیم الشان -انٹرنیشنل مذہبی رواداری کانفرنس کا انعقاد

مذہبی  رواداری کانفرنس مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی سمیت شیعہ سنی علما شریک

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب کی زیر صدارت میریٹ ھوٹل اسلام آباد میں عظیم الشان -انٹرنیشنل مذہبی رواداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی بن ابراھیم عبدالکریم مہمان خصوصی کے طور پر شریک ھوئے-

اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا-
کانفرنس میں جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ ،پیر امین الحسنات،اسلامی ممالک کے سفرا،پارلیمنٹیرینز ،ممبران اسلامی نظریاتی کونسل،ممبران نیشنل علما مشائخ کونسل،علمائ کرام اور سیاسی مذہبی قائدین بھی شریک تھے
علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ھوئے علامہ عارف حسین واحدی،قاری حنیف جالندھری،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اور قاری یاسین ظفر نے خطاب میں امت اسلامی کی وحدت پرخطاب کیا۔
مختلف ممالک کے سفرا سے مصر کے سفیر اور یورپی یونین کے نمائندے نے بھی خطاب کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات ،قومی سلامتی کے مشیر جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی مقررین میں شامل تھے۔

نظرات بینندگان
captcha