کینیڈا؛ پولیس کو مسجد جلانے والوں کی تلاش

IQNA

کینیڈا؛ پولیس کو مسجد جلانے والوں کی تلاش

12:42 - June 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504727
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شہر ایڈسن کی مسجد میں آگ لگانے والوں کو پولیس تلاش کررہی ہے

کینیڈا؛ پولیس کو مسجد جلانے والوں کی تلاش

ایکنا نیوز- کاسٹانیٹ کے مطابق اتوار کو آلبرٹا صوبے کے شہر ایڈسن کی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی کونقصان نہیں پہنچا۔

 

ایڈسن مساجد کی انجمن کے ڈپٹی توفیق باٹرڈّوک نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نماز کے خاتمے پر جیسے ہی نمازی مسجد سے نکلے ہیں تو آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا۔

 

انکا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے

 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے جو آگ لگانے کے بعد فوری طور پر مسجد سے بھاگنے میں کامیاب ہوتا ہے ۔ مذکورہ مسجد کے ساتھ یہ پہلا واقعہ شمار ہوتا ہے۔

 

پولیس نے مقامی آبادی سے گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

جشن عید فطر پروگرام کے فورا بعد آگ لگنے کے واقعے سے خواتین اور بچوں میں خوف کی لہردوڑ چکی ہے اور اس واقعے پر افسوس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔/

3723396

 

نظرات بینندگان
captcha