ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق آسٹریا کے شہریوں نے وزیر تعلیم هاینز فاسمان (Heinz Fassmann، کی اسکولوں میں حجاب پر پابندی تجویز کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شہر کے مختلف سماجی کارکنوں اور عوامی نمایندوں نے بھی اس اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
آسٹریا کے وزیر تعلیم نے تجویز دی ہے کہ اسکولوں میں طالبات اور خواتین ٹیچرز کے حجاب پر پابندی کا موضوع پارلیمنٹ میں زیر غور لایا جائے۔
آسٹریا میں اسلام رسمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس ملک میں چھ لاکھ مسلمان آباد ہیں ۔/