ایکنا نیوز- محُرم کا مہینہ رواداری اور صبر و استقامت کا مہینہ ہیں اور اس حوالے سے حسینی گروپ نے وحدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بازاروں میں " شیعہ- سنی بھائی بھائی" کے نعروں پر مبنی پوسٹرز نصب کردیے ہیں ۔
کوئٹہ شہر کے مشہور بازار اور سڑکوں میں شیعہ سُنی بھائی بھائی کے جوانوں کی جانب سے پوسٹرز لگائے گئے ہیں ۔
مختلف طبقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قابل ستائش اور بہترین ہیں جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔