ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کے لیے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے والے 138 صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔
امریکا میں ملازمین کے حقوق کی یونین جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ جس کا صدر دفتر کنساس کے علاقے ویٹیچیسا میں ہے، نے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کے لیے نماز کے اوقات میں انھیں وقفہ مہیا کرے گی۔