آسٹریلین پولیس کا مسلم علماء سے اظھار تشکر

IQNA

آسٹریلین پولیس کا مسلم علماء سے اظھار تشکر

8:03 - November 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505365
بین الاقوامی گروپ- مغربی صوبے کے ڈپٹی پولیس نے دہشت گردی سے مقابلے میں مسلمان رہنماوں کی کاوشوں کو قابل قدر قرر دیا ہے۔

ایکنا نیوز- آسٹریلین نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس ڈپٹی چیف اسٹیفن براون کا کہنا تھا: ہم جانتے ہیں کہ معاشرے میں اتحاد و امن و امان کے لیے مسلم کیمونٹی کسقدر کوشش کررہی ہے اور اسی حوالے سے ان واقعات پر سخت رد عمل کی ضرورت نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسلم رہنماوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں جو انکے شانہ بشانہ عمل کررہے ہیں۔

 

گذشتہ ہفتے کو ملبرن میں ایک دہشت گردانہ واقعے کے حوالے سے پرتھ شہر کے امام جماعت نے ڈپٹی پولیس چیف سے ملاقات کی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا ۔

 

اس سے پہلے آسٹریلین وزیراعظم  «اسکاٹ موریسن» نے مساجد کے امام جمعہ پر کڑی تنقید کرتے ہویے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

پرتھ مسجد کے امام جماعت «شیخ محمد شکیب» نے نماز کے خطبے میں بھی وحدت و بقایے باہمی پر زور دیا تھا۔

 

سال ۲۰۱۶ میں ایک سروے کے مطابق آسٹریلیا میں چھ لاکھ مسلمان آباد ہیں۔/

3764687

نظرات بینندگان
captcha