سعودی فلاحی اداروں کی جانب سے ۱۶ ممالک میں لاکھوں قرآن تقسیم

IQNA

سعودی فلاحی اداروں کی جانب سے ۱۶ ممالک میں لاکھوں قرآن تقسیم

9:18 - November 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505369
بین الاقوامی گروپ- فلاحی ادارے «صالح عبدالعزیز الراجحی» کے تعاون سے مختلف ممالک میں پانچ لاکھ قرآنی نسخے تقسیم کیے گیے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے خبری عاجل کے مطابق سعودی فلاحی ادارے «صالح عبدالعزیز الراجحی» کے تعاون سے سولہ ممالک میں پانچ لاکھ قرآن تحفے میں تقسیم کیا گیا۔

 

مذکورہ ادارے کے تعاون سے اس سے پہلے بھی قرآنی تحایف دیگر ممالک میں پیش کیا جاچکا ہے۔

 

مذکورہ ادارے کے ڈایریکٹر عبدالسلام الراجحی کا کہنا ہے: سوفٹ ویر کی دنیا میں ایجادات کے باوجود بہت سے ممالک میں کافی لوگ اب تک ان سہولیات سے محروم ہیں یا اب بھی وہ ہارڈ کاپی کو مقدس شمار کرتے ہیں اور اسی پر انکا ایمان ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ نسخے انڈونیشیاء، ملایشیاء، سینیگال، تنزانیہ، کمبوڈیا، مراکش، جنوبی افریقہ، تھایی لینڈ، پاکستان، بوسنیا اور سوڈان وغیرہ میں تقسیم کیے گیے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کے تعاون سے گذشتہ چار سالوں میں اب تک دو ملین قرآنی نسخے بانٹے جا چکے ہیں۔/

3765185

نظرات بینندگان
captcha