کویت؛ بائیسویں قومی قرآنی مقابلے

IQNA

کویت؛ بائیسویں قومی قرآنی مقابلے

8:08 - January 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505616
بین الاقوامی گروپ- مقابلوں کے انچارج حمود دبوس کے مطابق «الخرافی» مقابلوں میں اب تک ۲۰۰۰ کویتی اور غیر ملکی قرآء نام لکھوا چکے ہیں۔

ایکنانیوز- خبررساں ویب سایٹ  mugtama.com کے مطابق مقابلوں کی کمیٹِی کے انچارج ناصر حمود دبوس کا کہنا ہے کہ قومی قرآنی مقابلہ بعنوان«الخرافی» میں اب تک ۲۰۰۰ امیدوار نام لکھوا چکے ہیں جبکہ سات فروری تک نام لکھا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں کے ہمراہ سماعت و بصارت سے محروم اور دیگر اسپشل افراد کے مقابلے بھی مختلف اداروں کے تعاون سے منعقد ہونگے۔

 

دبوس کا کہنا تھا: مقابلوں میں تمام نوجوان، جوان اور بزرگ افراد کویتی شہری اور کویت میں مقیم دیگر ممالک کے شہری شرکت کرسکتے ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا: نونهالان آٹھ سال سے کم عمر کے بچے حزب ۵۹ اور ۶۰ همراه تجوید و حسن اداء، پندرہ سال سے کم عمر کے بچے پہلے پارے کے حفظ، پچیس سال سے کم عمر کے جوان تین پاروں اور دیگر افراد پانچ پاروں کے حفظ میں نام لکھوا سکتے ہیں۔

 

دبوس کے مطابق کامیاب حفاظ کرام کو قیمتی اور بہترین انعامات دیے جائیں گے، کویتی شہری اور دیگر افراد مذکورہ تاریخ تک

 www.kharafiquran.com ایڈرس پر نام لکھوا سکتے ہیں۔

3780872

نظرات بینندگان
captcha