کینیڈا ؛ «الزهرا» اسلامی مرکز میں اسلام سے آشنائی

IQNA

کینیڈا ؛ «الزهرا» اسلامی مرکز میں اسلام سے آشنائی

8:34 - January 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505626
بین الاقوامی گروپ- گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی الزھرا اسلامی مرکز Az-Zahraa Islamic Centre میں غیر مسلموں کے لیے اسلام شناسی کورس منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز-  اسلامی مرکز الزهرا کے مطابق " اسلام کی جانب سفر" یا A Journy Into Islam کے عنوان سے جوانوں کے لیے گذشتہ سال سات کی طرح اس سال بھی اسلام شناسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ہر سال  ۳۰۰ کے لگ بھگ اہم سیاسی، مذہبی اور علمی شخصیات اس پروگرام میں شریک ہوتے ہیں۔

 

اس سال کورس کا آغاز چھبیس جنوری کو نماز مغرب آغاز کے بعد سے شروع ہوگا جسکی افتتاحی تقریب سے محترمہ «فاطمه مگجی» خطاب کریں گی. اسلامی نمایش، سوال و جواب کے سیشن اور مہمانوں کے لیے رات کے کھانے کا انتظام پروگرام میں شامل ہے۔

 

الزھرا اسلامی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم چاہتے ہیں کہ مہمانوں کو کھلی فضا مہیا کریں تاکہ وہ ہر قسم کے سوال کرسکیں اور ایک مفید علمی گفتگو سے استفادہ کیا جاسکے ۔

کینیڈا ؛ «الزهرا» اسلامی مرکز میں اسلام سے آشنائی

 اس سال پروگرام بعنوان «اسلام میں خواتین» رکھا گیا ہے جسمیں صدر اسلام سے لیکر اب تک خواتین کے اہم کردار پر مباحثے ہوں گے۔

الزھرا اسلامی مرکز کینڈا میں شیعہ مراکز میں شمار ہوتا ہے جو سال ۲۰۰۲ سے خدمات انجام دے رہا ہے۔/

3781561

نظرات بینندگان
captcha