ایرانی-امریکن جرنلسٹ کی رہائی کے لیے عالمی درخواست

IQNA

ایرانی-امریکن جرنلسٹ کی رہائی کے لیے عالمی درخواست

8:43 - January 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505636
بین الاقوامی گروپ- امریکن ایف بی آیی کی جانب سے پریس ٹی وی کی رپورٹر«مرضیه هاشمی» کی بلاجوازی گرفتاری کو نادرست قرار دییتے ہوئے مختلف عالمی اداروں نے انکی فوری آزادی کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز- لندن میں اسلامی انسانی حقوق تنظیم کی ویب سایٹ کے مطابق امریکن –ایرانی صحافی «مرضیه هاشمی» کی فوری آزادی کے لیے دیگر اداروں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

اسلامی انسانی حقوق تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی جرم کے بغیر انکے ہمراہ انکے بدسلوکی اور انکو حجاب سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔

 

تنظیم کے مطابق عالمی اداروں کو «مرضیه هاشمی» کے حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینے اور انکے حقوق کی نگہداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی-امریکن جرنلسٹ کی رہائی کے لیے عالمی درخواست

کارگل میں  « امام خمینی فاونڈیشن» نے ایک بیان میں مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے: ہم امریکن حکام کی جانب سے اس غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدام کی بھرپور مذ٘مت کرتے ہیں اور انڈین حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بینگناہ صحافی کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں۔

 

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم نے بھی ایک ٹویٹ میں ایرانی – امریکن صحافی کی گرفتاری پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس بلاجواز گرفتاری پر افسوس کا اظھار کیا گیا ہے۔

 

امریکہ کی انجمن قلم  pen نے بھی مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

انجمن کے ڈایریکٹر سوزان ناسل (Suzanne Nossel  نے ٹویٹ کیا ہے: شفافیت کے فقدان کے باعث یہ امکان موجود ہے کہ کالے افراد کی ڈکومنٹری بنانے کے حوالے سے مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

مرضیه هاشمی اسلام قبول کرنے سے پہلے «ملانی فرانکلین» کے نام سے جانا جاتا تھا تاہم اسلامی انقلاب سے متاثر ہونے کے بعد ایک ایرانی سے شادی کرکے وہ ایران ہجرت کرتی ہے۔

 

گذشتہ دنوں انہیں دوران سفر سینٹ‌لوئیس ایرپورٹ پر ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔/

3782188

نظرات بینندگان
captcha