کربلا؛ خواتین کو خطبہ سکھانے کا آن لائن کورس

IQNA

کربلا؛ خواتین کو خطبہ سکھانے کا آن لائن کورس

9:30 - July 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507893
تہران(ایکنا) حرم حضرت عباس (ع) کے تعاون سے خواتین کو مذہبی تقاریر اور خطبہ سکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

روضے کے مذہبی امور کے ترجمان «تغرید عبدالخالق التمیمی» کا اس بارے میں کہنا تھا: «کورونا وائرس کی وجہ سے خطبہ سکھانے کا کورس آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

 

انکا کہنا تھا: « خطبہ سکھانے کی کلاسز ہر ہفتے اور منگل کے دن صبح کے ۹ بجے ہوں گی جو چھ مہینے تک جاری رہیں گی۔ کلاسز میں فقهی، عقاید، خطبہ دینے، اور اخلاقی دروس شامل ہیں».

 

التمیمی کے مطابق کلاسز میں شرکت کی کوئی فیس نہیں تاہم دو شرط رکھی گیی ہے کسی بھی حوزہ علمیہ یا مدرسہ معصومین(ع) سے فارغ التحصیلی کی سند اور دوسری شرط یہ کہ تقریر کرنے کا تجربہ رکھتا ہو۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ خواہشمند خواتین نام لکھانے کے لیے  ٹیلی گرام چینل پر اس ایڈریس «https://t.me/joinchat/DZfLpUpsJfHvOBq۷xY۸PNg» پر نام لکھوا سکتے ہیں۔

اس کورس کا مقصد تبلیغ کے میدان میں پروفیشنل تیار کرانا اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرانا ہے۔/

3909581

نظرات بینندگان
captcha