ترکی میں شامی خاتون کی قرآنی کلاسز

IQNA

ترکی میں شامی خاتون کی قرآنی کلاسز

7:34 - July 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507898
تہران(ایکنا) سوزان شیخه جو «ام البشر» کے نام سے معروف ہے مشکلات کے باوجود انکی کاوشوں سے قرآنی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ترکی کے شہر انکارا میں مقیم  سوزان شیخه دمشق سے مہاجرت کرکے یہاں آئی ہے اور مہاجرت کی مشکلات کے باوجود حفظ قرآن میں وہ سرگرم عمل ہے۔

سوزان نے قرائات عشر سیکھنے کے بعد یہاں انجمن «دیار القرآن» کے نام سے استنبول کے علاقے «باشاک شهیر» قرآنی سلسلہ شروع کیا ہے جسکی وہ سربراہ ہے۔

 

بیس سال سے قرآن پڑھانے والی خاتون کا کہنا ہے: ایک مومن گھرانے سے میرا تعلق ہے اور ہمیشہ سے آرزو تھی کہ میں کوئی اچھی فعالیت انجام دے سکوں۔

 

پہلے میں گھروں میں قرآن مجید سکھاتی اور پھر میں نے انجمن دیارالقرآن بنانے کا خیال میرے دماغ میں آیا اور گھر والوں نے بھی اس خیال کو سراہا اور یوں سال ۲۰۱۵ کو اس انجمن کا قیام عمل میں لایا۔

 

سوزان شیخه نے «باشاک شهیر» کو حفظ کے لیے مناسب علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا: ترکی میں قرآنی حوالے سے اچھے قوانین موجود ہیں اور اس حوالے سے آسانی سے کام کیا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: انجمن دیار میں ۴۵۰ عرب خواتین اور ۱۷۰ ترک خواتین اس وقت قرآنی تعلیمات کے حصول میں سرگرم عمل ہیں۔

 

شامی خاتون کا کہنا تھا: انجمن دیار کی طالبات یہاں ترکی کے امتحانات میں شرکت کرتی ہیں اور  گذشته سال انجمن کی ۲۲ خواتین کو رسمی طور پر سند دی گیی۔/

3909495

نظرات بینندگان
captcha