امریکی خاتونِ اول کا مجسمہ جلادیا گیا

IQNA

امریکی خاتونِ اول کا مجسمہ جلادیا گیا

11:45 - July 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507903
تہران(ایکنا) سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے روز بعض نامعلوم افراد نے امریکی خاتونِ اول کے مجسمے کوآگ لگا دی۔

مشرقی یورپ کا ملک سلووینیا ملانیا ٹرمپ کا پیدائشی ملک ہے۔ لکڑی کا یہ مجسمہ جرمنی میں مقیم امریکی آرٹسٹ بریڈ ڈاﺅنی نے بنوایا تھا اوراسے سلووینیا کے ایک لوک فنکار نے درخت کا تنا تراش کر بنایا تھا۔

 

مجسمے میں ان کے چہرے کے نقوش نہیں تھے تاہم اس میں انہیں اسی طرح کے ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جو میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا ہوا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں آئے روز مختلف مجسموں کو گرانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور ایک کے بعد دیگر شہروں میں امریکی شخصیات کے مسجمے گرائے جارہے ہیں۔

10/701801

نظرات بینندگان
captcha