اتوار سے؛ مصر میں آنلاین قرآن و حدیث مقابلہ

IQNA

اتوار سے؛ مصر میں آنلاین قرآن و حدیث مقابلہ

8:47 - July 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507918
تہران(ایکنا) مصر کے صوبہ «شرقیه» کی وزارت جوانان و امور کھیل کے تعاون سے آنلاین حفظ و تجوید قرآن و حدیث نبوی مقابلے منعقد ہوں گے۔

مصر کے صوبہ «شرقیه» کی وزارت جوانان و امور کھیل کے ترجمان وائل الالفی کا کہنا تھا: کورونا وباء کے پیش نظر مختلف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے مجازی فضا سے مدد لی جارہی ہے اور اسی حوالے سے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور شوق کی خاطر حفظ قرآن و احادیث شریف نبوی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: حفظ و تجوید قرآن و حدیث نبوی کے آن لائن مقابلے اگلے ہفتے کو ۱۹ سے ۲۲ جولائی تک منعقد ہوں گے۔

 

الالفی کا کہنا تھا: مقابلوں میں حفظ کل قرآن ہمراہ تجوید اور قرآت و فضیلت حفظ قرآن کے حوالے سے حفظ ۱۰ حدیث نبوی  کتاب «ریاض الصالحین» سے  «مایکروسافٹ ٹیمز» پر منعقد ہوں گے۔

 

ان کا کہنا تھا: آنلاین قرآن و حدیث مقابلوں کے نتائج اور جیتنے والوں کے نام کا اعلان مصر کے صوبہ «شرقیه» کی وزارت جوانان و امور کھیل کے تعاون سے لائیو ہوگا اور جیتنے والوں کو نقد اور دیگر انعامات دیے جائیں گے۔

 

وائل الالفی کے مطابق مقابلوں میں ۱۸ سے ۳۵ سال تک کے جوان شریک ہوں گے اور ہر جوان صرف ایک شعبے میں حصہ لے سکتا ہے۔/

3910188

نظرات بینندگان
captcha