عید غدیر پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا پیغام

IQNA

عید غدیر پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا پیغام

9:15 - August 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508043
تہران(ایکنا) بحرینی رھنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے عید غدیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ امام کی قدر میں کمی اسلام کی اہمیت میں کمی ہے۔

آیت‌الله شیخ عیسی قاسم  نے عید غدیر کے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اچھی عمارت کے ڈیزائنیر جسقدر ناتواں ہوگا اسی قدر وہ عمارت کمزور ہوگی کیونکہ اگر وہ ناداں ہوگا تو کام درست کرنے کی بجائے بگاڑ دے گا۔


آیت‌الله قاسم کا کہنا تھا: خدا کے انتخاب و اراده اور اسکی حکمت میں تضاد نہیں، اور اسی وجہ سے دین کو امامت کی نجات بخش پناہ میں دیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ایک ناقص پیغمبر یا امام کے سپرد امور دین دیا جائے تو کمال اسلام کو حفظ کرنا ممکن نہ ہوگا۔


انکا کہنا تھا کہ نادرست رھنما اور یزید جیسوں کے سپرد دین کو سپرد کیا جائے تو اسلام کا کمال کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔

 

شیخ عیسی قاسم کا کہنا تھا: غیبت کے زمانے میں امور کو صالح ترین فرد کے سپرد کیا جائے تو وہ درست رھنمائی کرسکتا ہے جو ولی امر مسلمین ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمشہ مشکلات اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب امور دین کو غیر صالح افراد اور ناشائستہ حکما کو دیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فرمان الہی ہے کہ ایک ایسے رھنما کو امور سپرد کیا جاتا ہے جو ہر خطا سے پاک ہوتا ہے: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا: اور پھر اسکی مطلق اطاعت پر تاکید کی جاتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ممکن نہیں کہ خدا ہر حاکم جو خطا کار و نادرست ہو انکی اطاعت کو بھی واجب قرار دیے اور ایسا کرنا خدا کی حمکمت سے متصادم ہے۔


شیخ عیسی کا کہنا تھا : خدا نے پاک و معصوم امام جو علم و حلم و حکمت سے لبریز و آراستہ ہے انکو سعادت کا ضامن قرار دیا ہے اور اس سے ہٹ کو امام یا پیشوا کسی صورت سعادت کی طرف رھنمائی نہیں کرسکتے۔/

3915423

نظرات بینندگان
captcha