فلسطینی گروہوں کا اعلان: ظالم رژیم کے حامیوں کے لیے جینا دشوار کریں گے

IQNA

فلسطینی گروہوں کا اعلان: ظالم رژیم کے حامیوں کے لیے جینا دشوار کریں گے

8:09 - June 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512088
تہران ایکنا: غرب اردن کے شہر جنین میں تین فلسطینیوں کو‍ گولی مار کر شہید کرنے پر خون کا انتقام غاصب صیہونی حکومت سے ہر حال میں لیں گے۔

غاصب صیہونی فوجیوں کی غرب اردن کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں يوسف ناصر صلاح ۲۳ ساله، براء کمال لحلوح، ۲۴ ساله اور صلاح ابوسرور، کو گولی مار کر شہید کردینے پر فلسطینیوں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

صیہونی فوجیوں کی وحشیگری کے جواب میں فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ وہ ان فلسطینی شہدا کے خون کا انتقام ہر حال میں لیں گے ۔

 

حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی اس بزدلانہ کارروائی کا  بدلہ ضرور لیا جائے گا کہا کہ صیہونی حکومت اب فلسطینیوں کی استقامت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اسی لئے وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔

 

حماس کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ان تین فلسطینیوں کو شہید کرکے یہ ثابت کردیا کہ فلسطینی قوم کے پاس استقامت کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے اور شہدا کا پاک خون غاصب صیہونی حکومت کے خلاف پوری طرح سے اٹھ کھڑے ہونے اور انتفاضہ کے آغاز کا محرک ثابت ہوگا ۔

ڈیموکریٹک محاذ برائےآزادی فلسطین نے بھی جنین میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو قتل اور انہیں پھانسی دینے کی پالیسی صیہونی حکومت کی ناکام پالیسی بن چکی ہے اور وہ اس طرح کے اقدامات سے غرب اردن کے فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کرسکے گی - مذکورہ فلسطینی گروہ نے فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کے جرائم کا ذمہ دار براہ راست صیہونی حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی نہیں رہے گی کیونکہ اب فلسطینیوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے اور اپنی عزت و شرف کے دفاع کے لئے استقامت کے راستے کو خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو تیزی سے آگے بڑھائے ۔

فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں نے بھی کہا ہے کہ جنین کے شہدا کا خون ہم سے پکار کر کہہ رہا ہے کہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد دشمن سے ہماری جنگ ابدی ہے اور جب تک غاصبانہ قبضے کا یہ ناسور جڑ سے ختم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک یہ جنگ جاری رہے گی -

 

واضح  رہے کہ گذشتہ صبح غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام براء لحلوح ، لیث ابوسرور اور یوسف صلاح بتایا ہے۔ صیہونی فوجی اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں ۔

4064850

نظرات بینندگان
captcha