موجود طبقہ امریکا کےغلام ہے اس لیے روس سے سستا تیل لینے کی بات نہیں کرتے

IQNA

موجود طبقہ امریکا کےغلام ہے اس لیے روس سے سستا تیل لینے کی بات نہیں کرتے

8:17 - June 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512106
پاکستان میں جس مقصد کےلیے رجیم جینج کی گئی تھی وہ یہی ہے کہ ہم وہ کریں جو امریکا، بھارت اور اسرائیل چاہتے ییں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس مقصد کےلیے رجیم جینج کی گئی تھی وہ یہی ہے کہ ہم وہ کریں جو امریکا، بھارت اور اسرائیل چاہتے ییں۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنڈا ہمارے آزادی اور خود مختاری کیخلاف ہے، مذکورہ ایجنڈے پر چلنا اپنے نظریے کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ سلیم مانڈوی والا اسرائیل سے تعلقات بنانے کی بات کرتے ہیں، یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کرکے مہنگائی پر قابو پایا، یہ کہتے ہیں مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، میں کہتا ہوں مہنگائی تو ایک سال سے ہے، مگر ہم نے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا۔
 
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا، مگر مہنگائی نہیں ہونے دی اور صورتحال کو ایک حد تک برقرار رکھا۔ ہمارے دور میں معاشی ترقی کا عمل جاری تھا۔ عالمی سازش اور مقامی میر جعفروں نے مل کر ہماری حکومت ختم کر دی۔
 
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کیلئے نہیں آئے، ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔
 
ملک کے سات بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد ہی کورونا آگیا تھا، جس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ہم نے پھر بھی ملک کی معیشت کو سنبھالا اور اسے آگے کی طرف لے کر گئے۔
 
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف سے نکلنے کے لیے سب نے مل کر جدوجہد کی تھی اسی وجہ سے پاکستان فیٹف کے مسئلے کو حل کرپایا ہے، اس کے لیے حماد اظہر نے بڑی کوششیں کی ہیں۔
 
ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی، شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہم سب مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے۔
 
عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر میر صادق ملے، بارودی سرنگوں والا پاکستان ہمیں ملا تھا، ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں، انہوں نے ریکارڈ مہنگائی کردی، امپورٹڈ حکومت ابھی نرخ مزید بڑھائے گی۔
 
مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے معاملے پر ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جدوجہد اور جہاد ہماری بہتری کیلئے ہوتا ہے، ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں تو اپنی بہتری کرتے ہیں، آگے مزید مہنگائی آنے والی ہے، موجودہ حکومت میں پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹےکی قیمتیں بڑھ گئیں، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کسان متاثر ہوگا، کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل آنے پر پتہ چلے گا کہ کیا بم پھٹا ہے، ہم ڈھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئےعوام پر بوجھ کم ڈالا، ہمارے دور میں پٹرول 12 روپے لٹر بڑھا تو مہنگائی مارچ کیا گیا، اشیا کی قیمتوں میں آگے مزید اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ دیا۔
 
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی، یہ کہتے ہیں عالمی مہنگائی ہے، عالمی مہنگائی تو پچھلی گرمیوں سے ہے، بارودی سرنگوں والا پاکستان تو ہمیں ملا تھا، ہم نے کورونا کے دوران اپنےعوام اور ملکی معیشت کو بچایا، اصل بارودی سرنگ تو بیرونی خسارہ ہوتا ہے، بیرونی خسارہ ڈالرز میں ہوتا ہے، یہ 20 ارب ڈالرز بیرونی خسارہ چھوڑ کرگئے تھے، فیٹف کے معاملے پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا۔
 
عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو بتایا تھا حکومت کو ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا، ان لوگوں کا مقصد ملک سنبھالنا نہیں کچھ اور تھا، خرم دستگیر نے پروگرام میں کہا کہ عمران خان رہ جاتے تو ہم سب نے جیل میں ہونا تھا، عدلیہ آزاد ہے، نیب نے ہمارے دور میں 480 ارب روپے اکٹھا کیا، ان کا مقصد این آر او 2 لینا تھا، مشرف نے ان کو این آراو ون دیا تھا، 95 فیصد کیسز ان کے اپنے ادوار کے بنے ہوئے ہیں، فیٹف کیلئے جب قانون پاس ہو رہا تھا ان لوگوں نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔
 
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ امریکا کےغلام ہیں اس لیے روس سے سستا تیل لینے کی بات نہیں کرتے، این آراو 2 سے یہ قوم کا 1200 ارب روپے ہضم کر جائیں گے، یہ پاکستان کو سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے کر جا رہے ہیں، عدم اعتماد جب ہوئی تو ڈالر 178 روپے تھا، آج 208 روپے کا ہوگیا ہے، مفتاح اسماعیل امریکی سفیر کے پاس پہنچ گئے ہیں کہ ہماری مدد کریں، ملک پر وہ چور اور ڈاکو مسلط ہیں جن کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha