تیسری عالمی جنگ اور برطانیہ کی ہرزہ سرائی

IQNA

تیسری عالمی جنگ اور برطانیہ کی ہرزہ سرائی

10:56 - June 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512115
ہم تیسری عالمی جنگ اور روس سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ برطانوی کمانڈر

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق برطانوی فوج کے نئے کمانڈر کا فوجیوں کو حکم: "تیسری جنگ عظیم میں روس سے لڑنے کے لئے تیار ہوجائیں۔"

 

میرر اخبار نے لکھا ہے کہ نئے برطانوی چیف آف اسٹاف ، جنرل پیٹرک سینڈرز نے کہا کہ برطانوی فوجیوں کو جلد ہی "یورپ میں دوبارہ لڑنے" پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔

 

نئے برطانوی جنرل نے تمام فعال فوجیوں کو بتایا کہ انھیں تیسری عالمی جنگ میں روسی فوج سے لڑنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

 

انہوں نے کہا ، "اب ایسی فوج کی اشد ضرورت ہے جو ہمارے اتحادیوں کے ساتھ لڑ سکے اور جنگ میں روس کو شکست دے سکے۔"

 

انہوں نے کہا ، "ہم ایک ایسی جنریشن ہیں جسے ہمیں ایک بار پھر یورپ میں جنگ کے لئے فوج تیار کرنا ہوگی۔"

 

انہوں نے مذید کہا کہ: یوکرین پر روس کے حملے نے زمینی جنگوں میں جنگ اور فتح کی تیاری کے ذریعہ برطانیہ کی حفاظت کے ہمارے بنیادی مقصد کو اجاگر کیا۔

نظرات بینندگان
captcha