قطر؛ طلبا کے درمیان مقابلہ حسن قرآت

IQNA

قطر؛ طلبا کے درمیان مقابلہ حسن قرآت

7:58 - June 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512122
تہران ایکنا: تیسرا طلبا قرآنی مقابلہ اسلامی بینک کے تعاون سے 471 طلبا کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- الرایہ نیوز کے مطابق اسلامی بینک قطر کے تعاون سے تیسرا حسن قرآت قرآنی مقابلہ احمد بن محمد اسکول اور وزارت تعلیم کی معاونت سے منعقد کیا گیا۔

 

مقابلوں میں  ۴۷۱ طلبا اور طالبات ۱۹۱ اسکولوں سے شریک تھیں جنمیں  ۴۹ طالبات کو مختلف شعبوں میں منتخب کی گیی۔

 

لڑکوں کے احمد بن محمد آل ثانی اسکول کے پرنسپل حسن الباکر نے مسلسل تیسرے سال ان مقابلوں کو لڑکیوں کے اسکول  الفلاح اور بینک اسلامی کے ساتھ منعقد کرانے پر خوشی کا اظھار کیا۔

 

انکا کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد طلبا و طالبات کی مہارتوں کو تجوید، لحن، صوت اور روخؤانی میں نکھارنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات عام کیا جاسکے۔

 

 اسلامی بینک کے نمایندے مشاعل الدرهم نے اس مقابلے کے حوالے سے کہا: اسلامی بینک ملکی قوانین کے مطابق تعلیمی پروگراموں میں تعاون کے حوالے سے معاونت کرتا ہے. اسلامی بینک کا موٹو ہے کہ قطر میں نئی نسل ۲۰۳۰ میں قرآنی تعلیمات سے آراستہ ہو۔

 

 سال 1982 سے اسلامی بینک قطر وجود میں آنے کے بعد سے اسلامی بینکاری کے ساتھ تعلیمی، صحت، اسپورٹس اور ماحولیاتی پروگراموں میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔/

4065622

 

نظرات بینندگان
captcha