کربلا واک سے باقی رہنے والوں کی لبنان میں پیدل روی + تصاویر

IQNA

کربلا واک سے باقی رہنے والوں کی لبنان میں پیدل روی + تصاویر

12:19 - September 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512740
ایکنا تہران- اربعین پیدل روی لبنان کے شهر بعلبک میں میں منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق چہلم امام پر لبنان میں پیدل روی کی گیی اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے

حرم سیده خوله واقع شهر بعلبک صوبہ «بقاع» سے پیدل روی کا آغاز کیا۔

بین الاقوامی شاہراہ  ریاق ـ بعلبک لبنان چہلم کے صبح ہی سے عاشقان اهل بیت(ع) سے کچاکچ بھرا ہوا تھا جہاں مختلف علاقوں سے عزادار جمع ہوگیے تھے۔

اس روٹ پر بڑی تعداد میں سبیل اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا اور شمالی و جنوبی بعلبک میں داخلی راستوں پر چہلم کے حوالے سے بینرز لگے ہوئے تھے۔

مذکورہ پیدل روی کا اہتمام تحریک حزب اللہ لبنان نے کیا تھا اوربعلبک میں مسجد رأس الامام الحسین(ع) کے علاوہ جنوبی داخلی راستے پر دو الگ روٹس کے ساتھ پیدل روی ہوئی اور کربلا میں پیدل روی نہ کرنے والے عزاداروں نے اس پیدل روی میں شرکت کرکے کربلا اور کربلا والوں کی یاد تازہ کی اور امام وقت سے تجدید بیعت کیا۔

پروگرام میں حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصراللہ نے خطاب کیا اور کربلا کے علاوہ سیاسی حالات پر خیالات کا اظھار کیا۔/

 

 

4086032

نظرات بینندگان
captcha