قیام حسینی باطل کے خلاف حق کا انقلاب تھا+ فلم

IQNA

ایکنا نیوز سے گفتگو میں؛

قیام حسینی باطل کے خلاف حق کا انقلاب تھا+ فلم

10:48 - September 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512747
ایکنا تہران- عراق کی الزھرا یونیورسٹی کی سربراہ «زینب الملا السلطانی» نے قیام امام حسین(ع) کے حوالے سے کہا کہ یہ انقلاب انسانیت کا انقلاب اور برائی کے خلاف نیکی کا انقلاب تھا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں عراق کی الزھرا یونیورسٹی کی سربراہ «زینب الملا السلطانی»، نے قیام امام حسین اور سیرت حضرت زینب(س) پر عمل اور واقعات کربلا کے حوالے سے گفتگو کی ہے جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

انہوں نے اربعین امام کے حوالے سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہم سب جانتے ہیں کہ جو درست عقیدے اور ایمان کے ساتھ خالصانہ نیت رکھتا ہو خدا انکو بہترین اجر و ثواب دے دیتا ہے، یہ ایک مومن انسان کے لیے واضح ہے، اب سردار جوانان جنت جن کے بارے میں رسول گرامی اسلام فرماتے ہیں:

«حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں»، کو اس پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے.

قیام حسینی باطل کے خلاف حق کا انقلاب تھا+ فلم

 

امام حسین(ع)؛ احیا گر اسلام

زینب الملا سلطانی کا کہنا تھا: رسول اکرم (ص) کی حدیث سے واضح ہے کہ امام حسین(ع)، ایک آئیڈیل ہے جو نسلوں اور زمانوں کے گزرنے  کے باوجود اسی طرح مقدس ہے جب کہ یزید اور بنی امیہ جو اسلامی اقدار کو نابود کرنے کے درپے تھے انکے سامنے حسین نے ڈٹ کر اسلام کو تا ابد زندہ کردیا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4085363

نظرات بینندگان
captcha