امام خمینی(ره) کی نگاہ میں قرآنی تعلیمات؛ پروفیسر ساشادینا: امام کا پیغام دراصل قرآن ہی کا پیغام ہے

IQNA

امام خمینی(ره) کی نگاہ میں قرآنی تعلیمات؛ پروفیسر ساشادینا: امام کا پیغام دراصل قرآن ہی کا پیغام ہے

15:01 - November 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3429288
بین الاقوامی گروپ: ویرجینیا یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا قرآنی پیغام تمام مسلمانوں کے لیے تھا

ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار «امام خمینی(ره) کی سیرت اور افکار میں قرآنی تعلیمات»  میں شریک معروف دانشور ڈاکٹر علی شریعتی کے ساتھی ،ورجینیا یونسیورسٹی میں اسلامک اسٹیڈیز کے استاد پرفیسر «عبدالعزیز ساشادینا» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت قرآنی تعلیمات اور امام خمینی کی شخصیت کو جاننا اور متعارف کرانا انتہایی اہمیت کا حامل ہے کہ دیکھا جائے کہ کسطرح قرآنی تعلیمات سے امام خمینی نے عالم اسلام کو بیدارکرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

ورجینیا یونیورسٹی کے استاد نے معاشروں میں افراط و تفریط کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک طرف دنیا پرستی اور دوسری جانب دین کے نام پر وحشیانہ طرز عمل ایک بحران کی صورت اختیار کرگیا ہے اور اس حوالے سے ایک معتدل راستے کا انتخاب اور چناو نہایت اہم ہے
انہوں نے شدت پسندی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اس حوالے سے امام خمینی کی ہدایات اور سیرت بہترین نمونہ عمل بن سکتی ہے
انہوں نے  معروف ایرانی شاعر سعدی کی شاعری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے اشعار
«بنی آدم اعضای یک پیکرند        که در آفرینش ز یک گوهرند
چو عضوی به درد آورد روزگار   دگر عضوها را نماند قرار
توکز محنت دیگران بی غمی        نشاید که نامت نهند آدمی»

قابل تعریف ہیں اور ایسی شاعری بلاشبہ رسول اکرم  (ص) کی سیرت اور احادیث کا نمونہ اور مجسمہ ہے جو ایک انسانی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کررہی ہے کہ جو دوسروں کے درد سے بے خبرہے ایسے شخص کو انسان کہنا درست نہیں ہوگا

ساشادینا نے آیت 70 سوره مبارکه «اسراء» جسمیں کہا گیا ہے کہ : «وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِی آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّیِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى کَثِیرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیلًا: کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اس آیت میں بغیر تفریق رنگ نسل کے انسان کے اعلی مقام کر اجاگر کرتا ہے

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ساشادینا کو ہندی،فرنچ،عربی،انگریزی،سواحیلی اور گجراتی زبانوں پرمکمل  عبور حاصل ہے۔

3427082

نظرات بینندگان
captcha