افغانستان؛ اسکولوں کے درمیان قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی

IQNA

افغانستان؛ اسکولوں کے درمیان قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی

15:24 - November 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3434700
بین الاقوامی گروپ: سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء کے درمیان منعقدہ قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں سایٹ  kabul.icro.ir، کے مطابق کامیاب طلباء میں انعمات تقسیم کرنے کے حوالے سے کابل میں منعقدہ تقریب میں اہم مذہبی اور علمی اداروں کے سربراہ اور طلباء شریک تھے
افغانستان قرآنی کونسل کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین عباس حسن‌زاده نے تقریب سے خطاب میں کہا : ایسے پروگراموں کے انعقاد سے معاشرے میں موجود جوانوں کے درمیان قرآن مجید کا مقام اجاگر ہوتا ہے اور ثقافتی یلغار کا مقابلہ آسان ہوجاتا ہے
انہوں نے کہا : قرآن مجید ایسی کتاب ہے جس سے امت میں وحدت پیدا ہوسکتی ہے لہذا تمام افراد کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اپنی اولادوں کو قرآنی تعلیمات سے لازمی آشنا کرائیں تاکہ معاشرہ اور گھروں کی فضا نورانی بن سکے
پروگرام کے آخر میں کامیاب طلباء میں انعامات کے علاوہ دیگر طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔

3433560

نظرات بینندگان
captcha