مصر اور اردن میں دس لاکھ حافظ قرآن کی تربیت پر کام کا آغاز

IQNA

مصر اور اردن میں دس لاکھ حافظ قرآن کی تربیت پر کام کا آغاز

9:28 - November 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3443318
بین الاقوامی گروپ: حفظ قرآن کے ماہر دانشور کا کہنا ہے کہ مصر اور اردن میں دس لاکھ حافظ قرآن کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے ammonnews ،کے مطابق حفظ قرآن کے ماہر محمد یوسف القائد نے دس لاکھ حافظ کی تربیت پر کام اور پروگرام شروع کرنے کی خبردی ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر حفظ قرآن اس وقت اردن میں ہزاروں حافظ قرآن کی تربیت پر کام کررہا ہے۔
محمد یوسف القائد نخستین اردن میں اس حوالے سے دو ورکشاپ بھی منعقد کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق اردن ،مصر اور دیگر عرب ممالک میں ایک ملین حافظ کی تربیت کا پروگرام بنایا جارہا ہے
القائد کے مطابق حفظ قرآن کی کلاسوں میں انتہایی زہانت کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی تاکہ کم سے کم وقت میں طالب علم کوحافظ قرآن بنایا جاسکے۔

3441059

نظرات بینندگان
captcha