9 ساله سومالین قاری سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک

IQNA

9 ساله سومالین قاری سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک

15:26 - November 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3444841
بین الاقوامی گروپ: سومالیہ کے قاری عبدالصمد بن‌عمر محمد کو کم عمر ترین قاری کا اعزاز حاصل ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے sauress.com، کے مطابق عبدالصمد بن‌عمر محمد نو سال کی عمر میں سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کررہا ہے
9 سالہ قاری ، حافظ قرآن بھی ہے اور حفظ کے علاوہ خوبصورت قرآت اور اچھی آواز کے حوالے سے عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے

قاری عبدالصمد بن‌عمر محمد نے سعودی عرب میں سینتیسویں قرآنی مقابلوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھرسے قاری اس مقدس شہر میں اکھٹے ہوئے ہیں اور میں اس میں شرکت سے بیحد خوشی محسوس کررہا ہوں

اس قاری کے استاد کا کہنا ہے کہ کم عمر حافظ روزانه 10 پاروں کی تلاوت کرتا ہے.

کم عمر قاری سومالیہ کے اہم مقابلوں میں کئی اعزازت حاصل کرچکے ہیں.
سعودی عرب میں بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرآت کل سے شروع ہوچکے ہیں ۔ مقابلوں میں 124 قاری اور حافظ قرآن دنیا کے  66 ممالک کی نمایندگی کررہے ہیں.

3444804

 

نظرات بینندگان
captcha