سعودی عرب میں سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیر

IQNA

سعودی عرب میں سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیر

13:12 - November 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3446654
بین الاقوامی گروپ: حسن قرآت ، حفظ اور تفسیر کے مقابلے گذشتہ روز اختتام کو پہنچے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «source-7.com»،کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے بعنوان «ملک عبدالعزیز» گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے

وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں  124 قاری اور حافظ 66 ممالک سے شریک تھے
مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے قرآء مدینہ اسلامی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں

ان مقابلوں کے ہمراہ قرآن ورکشاپ بی منعقد کیے گیے تھے جس میں ماہر اساتذہ لیکچرز کے لیے بلایے گئے تھے
سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ،تجوید،حسن قرآت اور حسن ادائیگی کے شعبے شامل تھے جبکہ حفظ کے کل ، پندرہ اور پانچ پارے کے مقابلے منعقد کیے گئے

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ علوم قرآنی کے سربراہ  حمد بن علی السدیس ججز کمیٹی کی سربراہی کررہے تھے جبکہ دیگر ججز میں بھی نامور قرآنی اساتذہ شریک تھے

مقابلوں کی کمیٹی کی جانب سے گذشتہ سالوں کے مقابلوں کے حوالے سے کتابچہ بھی شائع کیا گیا ہے جسمیں کامیاب قرآء کے نام بمع تصاویر اور دیگر تفصیلات شامل ہیں۔


3446277

نظرات بینندگان
captcha