برطانیہ میں قرآن مجید کا پہلا انگریزی ترجمہ دریافت

IQNA

برطانیہ میں قرآن مجید کا پہلا انگریزی ترجمہ دریافت

12:43 - November 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3447998
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ سے دریافت شدہ قدیم انگریزی ترجمے کو ماہرین اٹھارویں صدی سے متعلق قرار دے رہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «nmisr.com»،کے مطابق برطانوی ماہرین اس قدیم ترین قرآنی ترجمے کو ایک معجزہ قرار دے رہے ہیں اور انکے مطابق اٹھارویں صدی دور کے اس انگریزی ترجمے کو قرآن کا پہلا انگریزی ترجمہ کہا جاسکتا ہے
ایک انگریز محقق کو دوران تحقیق آب طلا یا سونے سے مزین یہ قرآنی نسخہ اتفاقا ملا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ اس پر مکہ اور مدینہ کی انتہائی نادر اور خوبصورت تصاویر بھی موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قرآن کو کسی اہم میوزیم میں رکھا جائے گا اور کسی طور اس کو کسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا  کیونکہ یہ برطانوی مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

3447797

نظرات بینندگان
captcha