کربلا؛ اسپشل افراد کی قرآنی محفل کا انعقاد

IQNA

کربلا؛ اسپشل افراد کی قرآنی محفل کا انعقاد

7:35 - November 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3453933
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدسہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے کربلا میں بصارت سے محروم افراد کی قرآنی محفل منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی  (قاف)،کے مطابق  آستانہ مقدسہ حضرت عباس(ع) سے وابستہ قرآنی ادارے کے تعاون سے بصارت سے محروم افراد کی قرآنی محفل منعقد ہوئی
اس محفل میں «بصیرة» مرکز کے بصارت سے محروم قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
آستانہ مقدسہ کے قرآنی امور کے ڈایریکٹر شیخ جواد النصراوی نے محفل سے خطاب میں کہا کہ اس مرکز کے تعاون سے قرآنی ثقافت کی ترویج کے لیے اب تک متعدد قرآنی محافل منعقد ہوچکی ہیں
قابل ذکر ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے مرکز  «بصیرة» ان افراد کی ثقافتی اور علمی پیشرفت کے لیے مصروف خدمت ہے۔

3453760

نظرات بینندگان
captcha