مصر؛ شیخ القراء کی صدسالہ سالگرہ پر پروگرام

IQNA

مصر؛ شیخ القراء کی صدسالہ سالگرہ پر پروگرام

9:04 - September 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503545
بین الاقوامی گروپ: ریڈیو «صوت العرب» میں شیخ القرآء «شیخ محمود خلیل الحصری» کی سویں سالگرہ کے موقع پر «بالعربی» کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

مصر؛ شیخ القراء کی صدسالہ سالگرہ پر پروگرام


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «فیتو» کے مطابق شیخ القرآء کی بیٹی «یاسمین الحصری» نے ریڈیو پروگرام میں اپنے مرحوم باپ کی خصوصیات اور سیرت پر روشنی ڈالی

یاسمین الحصری نے اس پروگرام میں مصر کے نامور قاری کے اہم اخلاقی صفات کا بھی ذکر کیا۔

اس پروگرام میں کہا گیا کہ مختلف فلاحی اداروں کے قیام سے انکی یاد کو زندہ رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

پروگرام «بالعربی» کے موقع پر انکے شاگردوں کے تلاوت بھی نشر کی گیی۔

ریڈیو پروگرام میں مصری قاری کی بیٹی یاسمین الحصری انکی دینی خدمات پر بھی گفتگو کی ۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ محمود خلیل الحصری نے انتہائی کم عمری میں حفظ قرآن کا کارنامہ انجام دیا تھا اور سال ۱۹۴۴ کو ریڈیو پر قرانی مقابلوں میں مقام اول حاصل کیا اور انہیں کی تلاوت کے ساتھ ریڈیو قرآن کا افتتاح کیا گیا ۔

انکی تلاوت تا دیر مسجد الحرام اور مسجد النبی سے نشر کی جاتی رہی ہے ، آج انکی سویں سالگرہ منایی جارہی ہے۔

3642464

نظرات بینندگان
captcha