ایرانی سفیر ؛ روهینگیا مسلمانوں پر مظالم روکنے کے لیے عالمی اقدامات کی ضرورت

IQNA

ایرانی سفیر ؛ روهینگیا مسلمانوں پر مظالم روکنے کے لیے عالمی اقدامات کی ضرورت

9:12 - September 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503547
بین الاقوامی گروپ: بنگلہ دیش میں ایرانی سفیرعباس واعظی نے مسلمانوں کی حالت زار کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے

ایرانی سفیر ؛روهینگیا مسلمانوں پر مظالم روکنے کے لیے عالمی اقدامات کی ضرورت


ایکنا نیوز سے گفتگو میں بنگلہ دیش میں متعین ایرانی سفیرعباس واعظی نے میانمار بحران کے حوالے سے گفتگو میں کہا :

میانمار کے مسلمانوں کا زخم بہت پرانا ہے اور گاہی بگاہی انکو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر اس بار معاملہ بہت گھمبیر اور افسوسناک ہے ، برمی فوج انکے مردوں کو قتل کرکے خواتین و بچوں کو قیدی بنارہی ہے اور انکے گھروں کو جلایا گیا ہے لہذا اس صورتحال میں ضرورت ہے کہ اسلامی ممالک آگے بڑھیں اور عالمی برادری کو بھی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔


عباس واعظی کے مطابق انکو انکے علاقوں سے زبردستی بیدخل کرکے انکے گاوں اور دیہاتوں کو نذر آتش کی جارہی ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق ایران کا پہلا امدادی جہاز پہنچ چکا ہے اور مزید امداد رسانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ چالیس ٹن امدادی سامان لیکر ایرانی جہاز بنگلہ دیش پہنچ چکا ہے جہاں یہ سامان امدادی کیمپوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔

3642184

نظرات بینندگان
captcha