اسلام آباد : امت نیوز کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہم سب ختم نبوت پرکامل یقین رکھتے ہیں،ختم نبوت بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے،ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کیلئے استعمال نہ کیا جائے،علماء اورمشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہناتھاکہ ملک کے حالات بےامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے خلاف ہے،علماء اورمشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں معمولی پیشرفت ہویی ہے تاہم وزیر قانون کی برطرفی پر ڈیدلاک برقرار ہے۔